گاڑی اور موٹر سائیکلیں  سڑک میں دھنس گئیں، ویڈیو دیکھیں

08:52 PM, 30 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں سڑک کے  درمیان اچانک گڑھا بن گیا،گڑھے میں گاڑی ،2 موٹر سائیکلیں گر گئی۔

  محمود یوٹرن سے جانب شوکت خانم  مین روڈ کے درمیان میں اچانک گھڑا بن گیا، گڑھے میں گاڑی اور دو موٹرسائیکلیں گر گئیں۔

حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور کے حکم پر مین بلیوارڈ جوہرٹاؤن سے ڈائیورشن کروا دی گئی۔مین بلیوارڈ ڈائیورشن کے باعث ٹریفک کا لوڈ بڑھ گیا،  ٹریفک ریسپانس یونٹ تعینات، متعلقہ محکموں کو  آگاہ کردیا گیا۔

مزیدخبریں