وہ ملک جہاں اساتذہ کو 86 ہزار ڈالر تنخواہ ملے گی

10:16 PM, 30 Sep, 2024

ویب ڈیسک: سکولوں میں بچوں کو پڑھا کر بھی بھاری تنخواہ حاصل کی جاسکتی ہے، اب نیویارک کے سکولوں میں ٹیچرز کو 86 ہزار ڈالرزتک تنخواہ ملے گی۔

نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن پانچ بوروں کے نئے سکولوں میں 50 سے زیادہ آسامیوں پر لوگوں کو ملازمتیں دی جارہی ہیں، ایسے اہل افراد جو نوکری کے خواہشمند ہیں انھیں فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابط کرنے کا کہا گیا ہے۔

2024 تا 2025 تعلیمی سال کے لیے مختلف شعبوں میں ملازمتوں کے مواقع موجود ہیں جن میں اساتذہ، پیرا پروفیشنلز، سیکریٹریز، رہنمائی مشیر اور سماجی کارکن کے لیے ملازمتوں کے مواقع شامل ہیں۔

نئے ملازمین جو ہفتے میں 20 گھنٹے سے زیادہ کام کرتے ہیں وہ ڈی او ای سے سے فائدہ اٹھا سکیں گے جن میں ہیلتھ انشورنس، ریٹائرمنٹ پلانز، ٹرانسپورٹ کے فوائد اور دیگر مالی مراعات شامل ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ تدریسی عہدوں کے لیے ابتدائی تنخواہیں تقریباً 63 ہزار ڈالرز سے لے کر 86 ہزار ڈالرز تک مقرر کی گئی ہیں جو کہ تعلیم اور قابلیت کے لحاظ سے ٹیچرز کو ادا کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ دیگر عہدوں کے لیے بھی پرکشش تنخواہیں رکھی گئیں ہیں جو لوگ ان شعبوں میں ملازمت کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں انھیں نیو یارک سٹی پبلک سکولز کے حکام سے رابط کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزیدخبریں