معروف گلوکار اللہ دتہ لونے والا کی نماز جنازہ ادا

چنیوٹ (پبلک نیوز) معروف فوک گلوکار اللہ دتہ لونے والا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں ادا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں شوبز سے وابستہ افراد اور شہر بھر کی سیاسی، سماجی شخصیات اور وکلاء نے شرکت کی۔ لوک فنکار اشرف لٹی، قوال عارف فیروز، ارشاد ٹیڈی اور سنگر گلشن عباس بھی شریک ہوئے۔

عمران طالب درد، ذاکر غلام عباس رتن اور سینئر ڈرامہ نگار راشد محمود نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں