زلفی بخاری کابلاول بھٹو کو 100 ملین پائونڈ ہرجانے کا نوٹس

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا بلاول زرداری کے خلاف 100 ملین پاؤنڈ کا ہتک عزت کا دعویٰ ٗ اسرائیل کے دورہ کے حوالے سے افواہوں پر مبنی بیان بازی پر لیگل نوٹس بھیج دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے ذاتی دوست زلفی بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو ایک لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ زلفی بخاری کے اسرائیل کے دورے کے حوالے سے افواہوں پر مبنی بیان پر غیر مشروط معافی مانگیں ورنہ انہیں 100 ملین پائونڈ کے ہتک عزت کے کیس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


زلفی بخاری نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اس لیگل نوٹس کا ایک عکس بھی شیئر جس میں واضح طور پر کچھ شقیں پڑھی جا سکتی ہیں جن میں زلفی بخاری کے وکیل کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر مشروط طور پر اپنا بیان واپس لیں ٗ اس بیان پر میڈیا کے سامنے معافی مانگیں اور یہ و عدہ کریں کہ دوبارہ ایسا بدنامی والا بیان نہیں دیں گے ۔

زلفی بخاری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ مشورہ کے بعد میں بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیان پر قانونی کارروائی کا آغاز کر رہا ہوں ٗ بہت سی چیزوں کے حوالے سے ان کے ناقص فہم کی وجہ سے جو چیزیں ان تک پہنچائیں گئیں وہ انہیں سمجھ نہ سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں