پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

06:28 AM, 31 Aug, 2021

احمد علی

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے. سیکرٹری صحت، عمران سکندر بلوچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 1,839 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکرٹری صحت, عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 25,810 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے 24 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہصوبہ بھر میں کورونا سے ٹوٹل 53 اموات رپورٹ ہوئیں -

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے بتایا کہ صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 11,874 ہو گئی۔ گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 8.0 ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں مثبت شرح 10.3 ریکارڑ کی گئی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کے مطابق راولپنڈی میں 9.2 اور ملتان میں 4.1 مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔ فیصل آباد میں 7.0 اور سرگودھا میں 9.9 مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22,917 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 838 اور راولپنڈی میں 181 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں 83 اور سرگودھا میں 80 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملتان میں 59 اور گوجرانوالہ میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ننکانہ صاحب میں 42 اور خانیوال میں 34 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جھنگ میں 33 اور گجرات میں 32 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 31 جبکہ بہاولپور میں 30 کیسز رپورٹ ہوئے۔ شیخوپورہ، میں 29 اور وہاڑی میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈیرہ غازی خان میں 26، ساہیوال میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے۔ منڈی بہاولدین اور راجن پور میں 23 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ قصور اور اوکاڑہ میں 20 اور پاکپتن ، رحیم یار خان میں 18 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق میانوالی میں 14 اور مظفرگڑھ میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے اور بہاولنگر اور چکوال میں 12 اور جہلم میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خوشاب اور لیہ میں 7 جبکہ نارووال میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بھکر اور چنیوٹ میں 4 جبکہ اٹک میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات سے مکمل اجتناب کریں.

مزیدخبریں