ڈالر کی اڑان، روپے کی قدر میں کمی

06:50 AM, 31 Aug, 2021

احمد علی

کراچی (پبلک نیوز) ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے. انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا.

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 11 ماہ کی بلند سطح 166 روپے کی سطح عبور کرگیا. فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 165.96 روپے سے بڑھ ہر 166.15 روپے کی سطح پر پہنچ گیا . ماہرین کے مطابق طلب پر ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان ہے .

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جبکہ روپیہ مسلسل کمزور ہو رہا ہے. ماہرین کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی اہم وجوہات میں رواں مالی سال 14ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کا دبائو، 2020-21ء میں 30ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ اور 1.85ارب ڈالر کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ ہے

مزیدخبریں