پنجاب حکومت نے جوکر بننے والی طالبہ کی مالی امداد کر دی

08:59 AM, 31 Aug, 2021

احمد علی

لاہور(پبلک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے سڑکوں پر جوکر بن کر ماں کی بیماری کا علاج کرانے والی میڈیکل کی طالبہ کی مالی امداد.وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی فیصل ٹاؤن میں میڈیکل کی طالبہ کو مالی امداد کا چیک دینے کے لئے ان کے گھر آمد.

ڈپٹی کمشنر لاہور کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سڑکوں پر جوکر بن کر ماں کا علاج کروانے والی میڈیکل کی طالبہ صائمہ کے گھر کا دورہ کیا۔ مالی امداد کے چیک کے ساتھ سِول ڈیفنس میں نوکری کا لیٹر بھی دیا۔ اس موقع پر صائمہ سے گفتگو میں نیک تمناؤں کے ساتھ بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے صائمہ نامی لڑکی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ سے بھی بات چیت کی. ڈی سی لاہور نے خاتون کو 50 ہزار کی مالی امداد کا چیک دے دیا. اس موقع ہر انہیں سول ڈیفنس میں ڈیلی ویجز پر نوکری کا لیٹر بھی دے دیا گیا. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھ کا کہنا تھا کہ سول ڈیفنس میں نوکری کا لیٹر لینے کے بعد اب صائمہ نوکری بھی کرے گی اور اپنے گھر کے اخراجات بھی پورے کرے گی. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام بھی دیا اور صائمہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا.

واضح رہے کہ صائمہ جوکر بن کر، کھلونے بیچ کر اپنی ماں کا اور اپنا پیٹ پالتی تھی. صائمہ نے باپ اور بھائی کے انتقال کے بعد ماں کے علاج کے لئے یہ روپ ادھارا تھا. صائمہ سخت گرمی میں جوکر بنتی تھیں اور پیسے کما کر اپنی اور بیمار ماں کا پیٹ پالتی تھیں .

مزیدخبریں