شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کیا جائیگا، کمشنر لاہور

10:22 AM, 31 Aug, 2021

احمد علی

لاہور(پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت میں کووڈ ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

کمشنر لاہور،سی سی پی او لاہوراور ڈی سی لاہور نے کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی، اس دوران انتظامیہ نے کووڈ ایس اوپیز اور ویکسینیشن کے حوالے سے سختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے.سرکاری ملازمین پر ویکسین نہ کرانے پر پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کسی دکان، مارکیٹ اور شاپنگ مال پر آنے والے شہری کی ویکسینیشن چیک کیجائے گی۔

اجلاس میں‌طے کیا گیا کہ یکم ستمبر سے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سیلنگ کو جلدی نہیں کھولا جائے گا .کسی کاروبار یا دکان کی ڈی سیلنگ 7 دن سے پہلے نہیں ہوگی۔ کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ کل سے ٹرانسپورٹ، فیول پمپس اور ریسٹورنٹس میں سروسز فراہمی بند کیجائے گی جبکہ شاپنگ مالز میں گاہکوں کا داخلہ ویکسینیشن سے مشروط ہوگا.

کمشنر لاہور کاکہنا تھا کہ شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل لاہور میں 1لاکھ 24ہزار افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔یکم ستمبر سے انتظامیہ اور پولیس فلیگ مارچ کے دوران ہر جگہ چیکنگ کرے گی۔کووڈ وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا ہے۔

کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور میں تھانہ سطح پر انفورسمنٹ کمیٹیاں فعال کرنیکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے .لاہور کی 40فیصد آبادی کو کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگ چکی ہے۔شہری ماسک پہنیں۔ویکسین لگوائیں۔پولیس ہدایات پر عملدرآمد کرائے گی۔ پولیس ضلعی انتظامیہ کو مکمل سپورٹ کریگی، اب سختی ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا ویکسین نہ لگوانے والے شہری کو شہر میں کوئی سروس فراہم نہیں ہوگی۔ہر دہلیز پر ویکسینیشن فراہم کر رہے ہیں۔شہری اپنا فرض ادا کریں۔کل سے شہر میں کووڈ ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے اقدامات سب کو نظر آئیں گے۔ لاہور میں 60 فیصد آبادی ان ویکسینیٹڈ ہے۔کل سے اس کو ہدف بنائیں گے۔

مزیدخبریں