شاہد آفریدی نےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، طالبان کو کرکٹ پسند ہے

10:51 AM, 31 Aug, 2021

اویس
لاہور ( ویب ڈیسک )سٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ابھی تک اگر میں کرکٹ کھیل رہا ہوں یا چل رہا ہوں تو یہ صرف اور صرف میرے مداحوں کی مدد ہے جو مجھے ابھی تک کرکٹ کھیلتے ہوئے یا ٹی وی پر دیکھنا چاہتے ہیں، میں اپنے مداحوں کی وجہ سے بہت موٹی ویٹ ہوتا ہوں، ہو سکتا ہے کہ یہ میرا آخری پی ایس ایل ہو، ابھی تک میرا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہے کیونکہ انسان کا جسم ایک مشین نہیں ہوتا۔ https://twitter.com/nailainayat/status/1432414021655748608 ایک بیان میں سٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ اپنا آخری پی ایس ایل کھیلوں، اگر مجھے ملتان کی طرف سے اجازت ملتی ہے ، عالمگیر صاحب بہت اچھے انسان ہیں، بہت اچھے آدمی ہیں، اگر وہ مجھے اجازت دیں تو میری یہ خواہش ہے کہ ندیم عمر صاحب جو کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک ہیں ان کی طرف سے ایک اپنا آخری سیزن کھیلوں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان آگئے ہیں اور وہ بہت مثبت ذہن کے ساتھ آئے ہیں، ہمیں یہ چیزیں پہلے نظر نہیں آئیں اور ماشا اللہ یہ چیزیں بہت مثبت نظر آرہی ہیں، طالبان کرکٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں، کرکٹ سیریز ہو جانی تھی لیکن سری لنکا میں عالمی وبا کی صورتحال ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا، میں سمجھتا ہوں کہ طالبان کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔
مزیدخبریں