سسرالیوں کے تشدد سے نئی نویلی دلھن جاں بحق
04:22 PM, 31 Aug, 2021
سیالکوٹ (پبلک نیوز) سسرالیوں کے ہاتھوں ایک اور حوا کی بیٹی زندگی کی بازی ہار گئی۔ تھانہ اگوکی کے علاقہ ساہووالہ کی رہائشی نئی نویلی دلھن سسرالیوں کے تشدد سے جاں بحق ہو گئی۔۔ تفصیلات کے مطابق ساس، نند اور دیور نے بہنوئی کے ساتھ مل کر نئی نویلی دلھن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ 19 سالہ فاطمہ گیلانی کی پنکھے سے لٹکی نعش برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ مقتولہ کی ساس، نند، دیور اور نندؤئی کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا۔ والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کو پہلے بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ خاوند روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے۔ ملزمان نے پہلے تشدد کیا پھر پھندہ لگا کر مار دیا۔ والد نے اعلیٰ حکام سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کر دی۔