سندھ حکومت: سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 23 اضلاع کو رقم جاری
09:19 AM, 31 Aug, 2022
سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کےلیے 23 اضلاع کےلیے رقم جاری کردی ہے. تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کےلیے 23 اضلاع کےلیے رقم جاری کردی ہے، ان اضلاع کے لیے ایک ارب 11 کروڑ 50 روپے کی رقم جاری کی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ہر ضلع کو ڈیڑھ ڈیڑھ کروڑ ملیں گے۔