انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 37 پیسے سستا
12:14 PM, 31 Aug, 2022
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 37 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالرز 218 روپے 75 پیسے پر بند ہوا. دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام ملاجلا رجحان رہا، مارکیٹ155پوائنٹس کے اضافے سے 42ہزار351پر بند ہوئی. دن بھرمجموعی طورپر 356 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 179کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ153کے شیئرزمیں کمی ہوئی. آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,472جبکہ کم ترین سطح 42,079رہی. دوسری جانب ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چئیرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ بھارت ، بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرنسیوں کی قدر ڈالر کے مقابلے میں بالترتیب 80روپے ، 95روپے اور 90روپے ہے۔ مقامی ایکس چینج کمپنیز نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت ڈالر کی قدر کو مرحلہ وار بنیادوں پر 180روپے تک نیچے لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کے تحت قرض پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی منظوری دی گئی ہے جبکہ پاکستان کے لیے قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے 6 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے۔