جی ایچ کیو میں ہونے والی 6 ستمبر کی مرکزی تقریب ملتوی

01:33 PM, 31 Aug, 2022

احمد علی
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے جی ایچ کیو میں ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے جی ایچ کیو میں 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج سیلاب سے متاثرہ ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی خدمت جاری رکھے گی۔
مزیدخبریں