توہین عدالت کیس میں عمران خان کا جواب تسلی بخش نہیں، تحریری حکم نامہ جاری

02:14 PM, 31 Aug, 2022

احمد علی
عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا. اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا. تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان کا جواب تسلی بخش نہیں، عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں شوکاز نوٹس ختم نہیں کیا جاسکتا، عمران خان کو ضمنی جواب جمع کرانے کے لیے 7 دن کی مہلت دیتے ہیں ، عمران خان کا جواب 8 ستمبر سے پہلے فریقین کو بھی پہنچایا جائے. تحریری حکم نامے میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے سپریم کورٹ کے ججز، ماتحت عدلیہ کے ججز کوئی مسٹر ایکس اور وائی نہیں کہ ان کے بارے جو مرضی کہیں. واضح رہے کہ توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 7 روز میں جواب دوبارہ داخل کرانے کا حکم دیا ہے،. عدالت نے منیر اے ملک ، مخدوم علی خان اور پاکستان بار کونسل کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8ستمبر تک ملتوی کر دی ہے. ' اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
مزیدخبریں