امریکا نے تائیوان کیلئے براہ راست پہلی فوجی امداد کی منظوری دیدی

07:53 PM, 31 Aug, 2023

احمد علی
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نےغیر ملکی فوجی امداد کے پروگرام کے تحت تائیوان کے لیے براہ راست پہلی فوجی امداد کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا تائیوان کو 80 ملین ڈالر مالیت کا فوجی امدادی پیکیج فراہم کرے گا جو غیر ملکی فوجی مالیاتی پروگرام کے تحت تائیوان کے لیے پہلی فوجی امداد کی نشاندہی کرتا ہے، جس میں عام طور پر خودمختار ممالک کے لیے گرانٹس یا قرضے شامل ہوتے ہیں۔ محکمہ خارجہ نے زور دیا کہ پروگرام کے تحت پہلی امداد کا مطلب تائیوان کی خودمختاری کو تسلیم کرنا نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی فوجی امداد کی منظوری کے اقدام سے تائیوان ریلیشنز ایکٹ اور ہماری دیرینہ ون چائنا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ امریکی محکمہ خارجہ نےکہا کہ امریکی فوجی امداد سے تائیوان کی دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے قابل بنایا جا سکے گا ۔
مزیدخبریں