بھارتی فضائیہ کی نااہلی، ایئرلفٹ کیا جانیوالا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

12:25 PM, 31 Aug, 2024

ویب ڈیسک: بھارتی فضائیہ  کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی ، ائیرلفٹ کئے جانیوالا ہیلی کاپٹر آہنی رسہ ٹوٹنے کے سبب ہزاروں فٹ کی بلندی سے نیچے آگرا کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے رودرپریاگ میں اس وقت ایک بڑا حادثہ ٹل گیا جب ’ایم آئی 17‘ ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جایا جا رہا ایک خرابی کا شکار ہیلی کاپٹر ٹوٹ کر اچانک زمین پر گر گیا۔

 یہ واقعہ کیدارناتھ پیدل روٹ کے رام باڑہ میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق کیدارناتھ دھام میں ’کرسٹل کمپنی‘ کا ہیلی کاپٹر خراب ہو گیا تھا۔ جس کے بعد اسے لے جانے کے لیے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر طلب کیا گیا۔ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر نے جیسے ہی ٹیک آف کیا، تھوڑی ہی دوری پر پہنچنے کے بعد اس سے منسلک خرابی والا ہیلی کاپٹر ٹوٹ کر آسمان سے زمین پر گر گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ خرابی کا شکار ہیلی کاپٹر اونچائی پر پہنچنے کے بعد اپنا توازن کھو بیٹھا تھا۔ جس وقت حادثہ پیش آیا کرسٹل کمپنی کے ہیلی کاپٹر کو کیدارناتھ سے گوچر ہیلی پیڈ تک لے جایا جا رہا تھا۔ فی الحال اس حادثے میں کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

مزیدخبریں