ویب ڈیسک: نجی انٹرنیشنل ائیر لائن کی پرواز کیو آر 926 کی کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔ نجی ائیر لائن قطر سے فلپائن جارہی تھی۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق 39 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں شدید خرابی پیدا ہوئی۔ طیارے کا بائیں انجن نے خرابی کے باعث کام کرنا چھوڑ دیا۔
ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ پائلٹ نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ نجی ائیر لائن کو بحفاظت کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کروادیا گیا۔
ائیر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 188 مسافر سوار تھے۔ مسافر کراچی ائیر پورٹ پر موجود ہیں۔