چیمپئینز ون ڈے کپ کی ٹیموں کا اعلان 4 ستمبر کو کیا جائے گا

02:48 PM, 31 Aug, 2024

 ویب ڈیسک: چیمپئینز ون ڈے کپ کی ٹیموں کا اعلان 4 ستمبر کو کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چیمپئینز ون ڈے کپ کی ٹیموں کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ کھلاڑی کیمپ کے لیے 5 ستمبر کو رپورٹ کریں گے 6 ستمبر کو ٹریننگ کا آغاز ہو گا۔  

اس کے علاوہ روزانہ ایک کپتان پریس کانفرنس میں ٹیم اور چیمپئینز  ون ڈے کپ کے حوالے سے بات کرے گا۔ 

واضح رہے کہ 11 ستمبر کو   چیمپئینز ون ڈے کپ کی تقریب ہو گی تمام کپتانوں کے ساتھ ٹرافی کی رونمائی ہو گی ۔

چیمپئینز ون ڈے کپ پانچ ٹیموں پر مشتمل چیمپئینز ون ڈے کپ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہو گا۔

مزیدخبریں