نامعلوم افراد نے شیرافضل مروت کے حجرے کو آگ لگادی

02:52 PM, 31 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے لکی مروت میں آبائی حجرے کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لکی مروت میں واقع پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے آبائی حجرے میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ سے فرنیچر وغیرہ کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ 

شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ ان کے حجرے میں آگ نامعلوم افراد نے لگائی ہے۔

مزیدخبریں