ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سمیت 48 سیشن ججز کے تبادلے

03:48 PM, 31 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سمیت 48 سیشن ججز کے تبادلے کردیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمد سرفراز اختر کو بھی تبدیل کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک علی ذوالقرنین کو ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری تعینات کردیا گیا۔

سیشن جج نسیم احمد ورک کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تعینات کردیا گیا۔

مزیدخبریں