موٹرسائیکل سواروں کیلئے بڑی خوشخبری، اب چالان نہیں ہوگا

08:26 PM, 31 Aug, 2024

ویب ڈیسک: ملتان میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ صاحب کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے احسن اقدام،موٹر سائیکل سواروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کو عام کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق چیف ٹریفک آفیسر سردار موارہن خان کا کہناتھا ڈرائیونگ لائسنس کی عوامی سہولت کو عام آدمی تک پہنچایا جا رہا ہے، ملتان لائسنس بنانے سے عام آدمی کو بار بار چالان سے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا، موٹرسائیکل سوار ایک ہی دن میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں گے، ون ونڈو آپریشن کے تحت شہریوں کو موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس موقع پر جاری کیا جائے گا۔

سی ٹی او ملتان نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے روڈ یوزرز کو چالان کی بجائے لائسنس جاری کیا جائے گا،موٹر سائیکل سوار شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنا ڈرائیونگ لائسنس فوری بنوائیں، ملتان کے تمام لائسنس سنٹرز شہریوں کی خدمت کیلئے کھلے ہیں، 2 ہزار کا چالان اب نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں