پی آئی اے کے ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے اچھی خبر 

09:21 PM, 31 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پی آئی اے انتظامیہ نے ایئرلائن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا،5 ہزار اضافے کے بعد ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کو 37 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا۔ 

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ یکم جولائی سے کیا گیا ہے،سی ای او پی آئی اے کی منظوری کے بعد قومی ایئرلائن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔

سی ای او پی آئی اے کا کہناتھا کہ امید ہے تنخواہوں میں اضافے سے ڈیلی ویجز ملازمین اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں گے۔

مزیدخبریں