ریپ کے بعد خاتون ڈاکٹرقتل، معروف گلوکارہ شریا گھوشال کا بڑا اعلان

11:41 PM, 31 Aug, 2024

ویب ڈیسک: بھارتی شہر کولکتہ میں ریپ کے بعد قتل کی گئی خاتون ڈاکٹر سے اظہار یکجہتی کیلیے معروف گلوکارہ شریا گھوشال نے بڑا اعلان کر کے مداحوں کیلیے دل جیت لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ میں شریا گھوشال کا کنسرٹ 14 ستمبر کو شیڈول تھا جس کیلیے ان کے چاہنے والے کافی پُرجوش تھے لیکن اب یہ کنسرٹ اکتوبر میں ہوگا۔

گلوکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ کولکتہ میں وحشیانہ عصمت دری کے بعد قتل کی گئی خاتون ڈاکٹرکے لئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہوں۔

شریا گھوشال نے لکھا کہ میں اس بھیانک اور گھناؤنے واقعے سے بہت متاثر ہوئی، عورت ہونے کے ناطے میرے لیے یہ ناقابل تصویر بات ہے کہ ڈاکٹر کس ظلم و بربریت سے گزری ہوگی، میں اس واقعے سے کانپ اٹھتی ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ گہرے دکھ کے ساتھ میں اور میری ٹیم اُس کنسرٹ کو دوبارہ شیڈول کرنا چاہتے ہیں جو 14 ستمبر کو ہونا تھا، کنسرٹ ملتوی کرنا محض ایک ذاتی فیصلہ نہیں بلکہ خواتین کے خلاف تشدد کے وسیع خطرے کے خلاف ایک اجتماعی مؤقف ہے۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں گلوکارہ نے انصاف کے مطالبے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے معاشرے کے متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزیدخبریں