عامر لیاقت حسین کی طبعیت ناساز، کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج

04:59 AM, 31 Dec, 2021

Rana Shahzad
کراچی: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کو گذشتہ رات تشویشناک حالت میں کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انہوں نے خود ٹویٹ کے ذریعے اس کی اطلاع دی تھی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے عامر لیاقت حسین نے بتایا تھا کہ میری حالت تشویش ناک ہے، اس لئے مجھے ساؤتھ سٹی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1476605000436662273?s=20 عامر لیاقت حسین کی بیماری کی اطلاع ملتے ہی ان کے چاہنے والوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کا جم غفیر ہسپتال کے باہر جمع ہو گیا۔ وہاں موجود سب لوگ ان کی صحت کے حوالے سے فکرمند نظر آئے۔ تاہم بعد ازاں عامر لیاقت نے ایک اور ٹویٹ کے ذریعے اطلاع دی اور بتایا کہ ان کی طبعیت اب قدرے بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ رب العالمین میری حالت خطرے سے باہر ہے۔ https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1476644633186758664?s=20 ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ تمام اہل پاکستان کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ، بالخصوص بانیان پاکستان کی اولادوں کا جو ہسپتال کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہو گئے ہیں۔ ملتمس ہوں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں۔
مزیدخبریں