عوام کیلئے اچھی خبر، نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی

05:16 AM, 31 Dec, 2021

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) مہنگائی کے ستائے پاکستانی عوام کیلئے سال نو کے آغاز سے قبل اچھی خبر سامنے آ گئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی سستی کرنے کی یہ منظوری مالی سال 2021ء کی آخری سہ ماہی کیلئے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیپرا نے اپنے فیصلے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کیلئے نوٹیفیکشین ارسال کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت کم ہونے سے صارفین کو بائیس ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء سے شروع ہوگا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کے حالیہ فیصلے سے پاکستانی صارفین کو تین ماہ کیلئے ریلیف ملے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں 99 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے فنانس بل کو ایوان میں پیش کیا گیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ فنانس بل سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ اس سے عام شہری شدید متاثر ہوگا۔ منی بجٹ امپورٹڈ کپڑے، جوتے، پرفیوم، جوسز، بچوں کا دودھ سمیت دیگر چزیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو جائیں گی۔
مزیدخبریں