ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر24273 اعشاریہ 6 ملین ڈالر سے بڑھ گئے

05:28 AM, 31 Dec, 2021

Rana Shahzad
اسلام آباد: (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 24 دسمبر 2021ء کو ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 24273 اعشاریہ 6 ملین ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 17855 اعشاریہ 3 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 6418.3 ملین ڈالر تھے۔ اس طرح ملک میں زرمبادلہ کل ذخائر 24273 اعشاریہ 6 ملین امریکی ڈالر ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 24 دسمبر 2021ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس بی پی کے ذخائر میں 256 ملین ڈالر کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے مجموعی ڈخائر کا حجم 17855 اعشاریہ تین ملین ڈالر تک آ گئے۔
مزیدخبریں