وقت بتائے گا میٹرو ٹرین ملک کو زیادہ فائدہ پہنچائے گی یا صحت کارڈ،وزیراعظم
10:33 AM, 31 Dec, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وقت بتائے گا میٹرو ٹرین ملک کو زیادہ فائدہ پہنچائے گی یا صحت کارڈ۔ وزیراعظم نے کہا بدقسمتی سے مسلم دنیا فلاحی ریاست سے محروم ہے۔ اسلام کے بڑے نعرے لگائے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔ ایشین ٹائیگر مدینہ کی فلاحی ریاست کےسامنے کچھ نہیں۔ اپنی قوم سے کہتا ہوں کہ رسول اللہ کے بتائے گئے اصول کو اپنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت بتائے گا صحت کارڈ ہمیں کہاں لے کر جائے گا۔ صحت کارڈ ہماری حکومت کا بہترین اقدام ہے۔ پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ میسر ہوگا۔