پاکستان نے کووڈ ویکسینیشن مہم میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
11:02 AM, 31 Dec, 2021
کورونا کے خلاف مؤثر ہتھیار، ویکسین کا بروقت اور درست استعمال۔ پاکستان نے کووڈ ویکسینیشن مہم میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ 7کروڑ پاکستانیوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی۔ جہاں ماسک تک نایاب ہو چکے تھے ویکسی نیشن تو محض ایک خواب تھی۔ لیکن این سی او سی کی کاوشوں سے پاکستان نے ویکسینیشن کی فراہمی سے لے کر لگانے کا مشکل ترین کام انجام دے دیا۔ مربوط پلان کے تحت نہ صرف ویکسین کی ہنگامی بنیادوں پر خریداری یقینی بنائی بلکہ ویکسین سٹوریج سے لے کر ملک کے کونے کونے میں اس کی ترسیل کی۔ جامع پلان کے تحت ایج گروپ بنائے گئے اور پھر مرحلہ وار ویکسنیشن عمل میں لائی گئی۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ہو یا اِکانومسٹ کی رپورٹ اور پاکستان کی کرونا کے خلاف کامیاب حکمتِ عملی کو مانا گیا۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ایک ہدف جس کو لوگ ناممکن سمجھ رہے تھے۔ بے پناہ محنت سے حاصل ہو گیا ہے۔ الحمد اللہ 2021 کے اختتام تک 7 کروڑ لوگوں کی مکمل ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد سرفہرست ہے جہاں 77 فیصد افراد مکمل ویکسین شدہ ہیں۔ پنجاب 51 فیصد۔ گلگت بلتستان 46 فیصد۔ آزاد جموں کشمیر 45 فیصد۔ بلوچستان 42 فیصد۔ کے پی 41 فیصد اور سندھ 37 فیصد پر ہے۔