حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان

01:53 PM, 31 Dec, 2022

احمد علی
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ یکم سے15جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، جس کی وجہ سے ہی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری بھیجی تھی ۔ وزیر خزانہ نے کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت 214روپے 80پیسے، ڈیزل کی قیمت 227روپے80پیسے ،مٹی کا تیل 171 روپے83پپسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 169 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے ۔
مزیدخبریں