عام انتخابات 2024، ملک بھر سے 3342 امیدواران کے کاغذات نامزدگی مسترد ، سرکاری اعدادوشمار
03:06 PM, 31 Dec, 2023
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے 28686 امیدواران میں سے مجموعی طور پر 3342 امیدواران کے کاغذات نامزدگی چھان بین کے دوران مسترد کردیے گئے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے 28686 امیدواران میں سے مجموعی طور پر 3342 امیدواران کے کاغذات نامزدگی چھان بین کے دوران مسترد کردیے گئے، قومی اسمبلی 1186 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 2156 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں ۔ زیادہ تعداد میں آزاد امیدواران کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں، ملک بھر سے پاکستان تحریک انصاف کے 381 حمایتی امیدواران کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں اور ن لیگ کے 24 حمایت یافتہ کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں۔ ملک بھر سے پیپلزپارٹی کے 41 امیدواران اور جی ڈی اے کے 7 امیدواران کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں۔ سابقہ ریکارڈ کے مطابق 2018 میں مجموعی طور پر 1896 امیدواران کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے جبکہ 2013ء کے عام انتخابات میں 3800 سے زائد امیدواروں کےکاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے۔