آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان
05:35 PM, 31 Dec, 2023
اسلام آباد: آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان آج کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یکم جنوری سے 15 جنوری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول اور مٹی کے تیل میں ایک روپے سے زائد کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی نہیں ہوئی۔