انجلینا جولی اور بریڈ پٹ میں طلاق، 8 سال بعد معاملات طے

02:55 PM, 31 Dec, 2024

ویب ڈیسک: ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی موکل اور ان کے شوہر اور اداکار بریڈ پٹ نے طلاق کے تصفیے پر اتفاق کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوں ہالی وڈ کی تاریخ کی سب سے طویل اور طلاق کے پیچیدہ مقدمات میں شمار ہونے والے اس کیس کا اختتام ہوتا نظر آ رہا ہے۔

انجلینا کے وکیل جیمز سائمن نے میڈیا کو تصدیق کی کہ جوڑے نے اتفاق کر لیا ہے، تصفیے کی خبر سب سے پہلے پیپل میگزین نے دی۔

سائمن نے ایک بیان میں کہا ’آٹھ سال سے زیادہ عرصہ پہلے انجلینا نے پٹ سے طلاق  لینےکے لیے درخواست دی تھی۔‘

انہوں نے کہا کہ درخواست دینے کے بعد انجلینا اور بچے پٹ کی تمام جائیدادوں سے نکل گئے تھے اور اس وقت سے انجلینا کی توجہ اپنے اہل خانہ کے سکون اور آرام پر ہے۔’

ابھی تک کوئی عدالتی دستاویزات جمع نہیں کروائی گئیں اور معاہدے کی منظوری کے لیے جج کے دستخط ضروری ہیں۔ پیر کی رات دیر گئے پٹ کے وکیل کو تبصرے کے لیے بھیجی گئی ای میل کا فوری جواب نہیں دیا گیا۔  

انجلینا (49 سالہ) اور پٹ (61 سالہ) تقریباً 12 سال تک ہالی وڈ کے سب سے نمایاں جوڑوں میں شامل رہے۔ دونوں آسکر جیتنے والے اداکاروں کے چھ بچے ہیں۔

انجلینا نے 2016 میں ایک نجی جیٹ پر یورپ سے پرواز کے دوران یہ کہتے ہوئے طلاق کے لیے درخواست دی تھی کہ پٹ ان کے اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کر رہے تھے۔

ایک جج نے 2019 میں طلاق اور ان کے ’سنگل‘ ہونے کا اعلان کر دیا تھا، لیکن اثاثوں کی تقسیم اور بچوں کی تحویل کو علیحدہ طور پر طے کرنے کی ضرورت تھی۔

دونوں نے طلاق کے کیس کے لیے ایک نجی جج کی خدمات حاصل کی تھیں، جنہوں نے جلد ہی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ اس فیصلے کے مطابق بچوں پر دونوں کو برابر کا حق دیا گیا۔

بعد میں انجلینا نے ایک غیر رپوٹ شدہ مفاد کے ٹکراؤ کو بنیاد بنا کر جج کو کیس سے ہٹانے کی درخواست دے دی، جسے ایک اپیل کورٹ نے منظور کر لیا تھا۔

مزیدخبریں