2025 میں جدید ترین ماحول دوست الیکٹرک گاڑیاں چلیں گی، قیمت کیا؟

03:51 PM, 31 Dec, 2024

علی رضا

(ویب  ڈیسک ) علی رضا: 2025 میں دنیا  کیلئے کے لئے   دنیا کی معروف کارساز کمپنیاں  لے کر آرہی ہیں  جدید ترین ماحول دوست الیکٹرک گاڑیاں ۔ رپورٹ کے مطابق ان گاڑیوں میں  17 ہزار پاؤنڈ  مالیت کی ( 60 لاکھ  پاکستانی روپے )رینالٹ ٹوئنگو اور 22 ہزار پاؤنڈ مالیت کی ( 78 لاکھ پاکستانی روپے) فیاٹ پانڈا شامل  شامل ہیں۔ 

  میل آن لائن کے مطابق آئندہ سال میں دنیا بھر کی سڑکوں پر  الیکٹرک کار کے 100 مختلف ماڈلز  دوڑتے نظر آئیں گے۔

 اور یورپی شہریوں کی قوت خرید کے مطابق یہ بجٹ فرینڈلی گاڑیاں ہیں ان میں سے ایک برطانیہ کی سب سے سستی الیکٹرک گاڑی Dacia Spring ہے جس کی قیمت 14 ہزار پاؤنڈ ( 51لاکھ پاکستانی روپے) ہے ۔

 رینالٹ ڈنکی ٹوئنگو ایک دفعہ چارج میں 185 میل طے کرسکتی ہے جبکہ یہ 5 دروازوں والی کمپیکٹ گاڑی 6.2 فی کلو واٹ فی گھنٹہ کی کارکردگی  سے لیس ہے ۔

 ووکس ویگن کی ’’کیپرا راول’’ کا پرائس ٹیگ 25 ہزار پاؤنڈ ( 88 لاکھ پاکستانی روپے) ہے جبکہ یہ ایک چارج میں 270میل کے ساتھ 234 ہارس پاور کے طاقت رکھتی ہے یہ گاڑی برطانیہ میں اگلے سال سے دست یاب ہوگی۔

کپرا کا یو ایس پی اس کی ریسنگ کا پیڈیگری ہے، لیکن راول ایک 'ماحولیاتی طور پر باشعور گاڑی' بننے کے لیے ری سائیکل پولیمر اور بائیو بیسڈ مواد کے ساتھ اسپورٹی دنیا سے پائیداری کے کھیل میں قدم رکھ رہا ہے۔

ووکس ویگن کی 2all VW پولو ماڈل سے قدرے چھوٹی لیکن زیادہ وہیل بیس والی کشادہ گاڑی ہے ۔ MEB انٹری پلیٹ فارم پر تیارشدہ اس گاڑی کی طاقت 223 ہارس پاورہے اوریہ Polo Expect سے بڑی ہے   ایک چارج میں 280 میل طے کرنیوالی یہ گاڑی GTI ہے۔

 رینالٹ کمپنی کے دو ماڈلز Renault 5 E-Tech اور Renault 4۔بھی لانچ ہونے کے لئے تیار ہیں تاہم یہ 2025 کے وسط یا آخر تک صارفین کو ڈلیورہوں گے۔

R4 E-Tech کا 'ریٹرو فیوچرسٹک' ڈیزائن ہے  ایک چارج میں 250 میل کا فاصلہ طے کرسکتی ہے جبکہ قیمت لگ بھگ 28 ہزار پاؤنڈ ہے۔

رینالٹ 5 کی قیمتوں کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم  148 ہارس پاور ک یہ گاڑی ایک چارج میں 255 میل طے کرسکتی ہے ۔

فیاٹ نے الیکٹرک گاڑیوں میں  اپنے ایک نیا ماڈل ’’ گرانڈے پانڈا’’ کو متعارف کرانے  کا انکشاف کیا  یہ پہلی گاڑی ہے جسے 1980 کی دہائی کے ماڈل کے بعد ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

فیاٹ پانڈا ایک نئی ہیچ بیک گاڑی  ہے جو  ایک چارج میں  199 میل  کا فاصلہ طے کرسکتی ہے اورقیمت بھی 15 تا 18 ہزار برطانوی پاؤنڈ ہوسکتی ہے۔

  Citroen e-C3  کا پرائس ٹیگ بھی 22 ہزار پاؤنڈ کا ہے  فور بائی فور سپرمنی میں 44kW  کی بیٹری ہوگی اور 111 ہارس پاور پیدا کرے گی۔

مزیدخبریں