لندن  کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری،چور 1 کروڑ پاؤنڈ سے زائد مالیت کے زیورات لےاڑے

04:15 PM, 31 Dec, 2024

(ویب ڈیسک ) لندن  کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری، چور 1 کروڑ پاؤنڈ سے زائد مالیت کے زیورات لےاڑے۔

برطانوی میڈیا کےمطابق اکیلے چور نے ارب پتی شخص کے گھر سے 19 منٹ کے اندر قیمتی اشیا پر ہاتھ صاف کیا، چور شام پانچ بج کر گیارہ منٹ پر گھر میں داخل ہوا۔ اس وقت گھر میں کئی افراد موجود تھے۔

چور  نے  پہلی منزل سے قیمتی اشیا اٹھائیں اور ساڑھے پانچ بجے کھڑی سے کود کر رفو چکر ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   چور نے نقاب پہنا ہوا تھا اس لیے سی سی ٹی وی کیمرے پر آنے کے باوجود اس کی شناخت اب تک نہ ہوسکی۔

متاثرہ خاندان کی جانب سے   چور کو پکڑنے میں مدد کرنے والے کے لیے انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں