نئے سال  سے ایل پی جی  کی قیمتوں میں کمی کا اعلان 

06:30 PM, 31 Dec, 2024

(ویب ڈیسک )  لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں کمی  کردی گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے  جنوری 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق   ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 2 پیسے کمی کر دی  گئی  جس کے بعد   ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 250 روپے 28 پیسے  ہوگئی۔

ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلینڈر کی قیمت میں 47.43 روپے کمی  سے  سلینڈر کی نئی قیمت 2953.36 روپے  ہوگئی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا ، قیمتوں میں کمی کا اعلان ڈالر اور عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث کیا گیا۔

مزیدخبریں