اداکارہ کاجول بھی کورونا وائرس کا شکار

04:41 AM, 31 Jan, 2022

Rana Shahzad
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر پوسٹ میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ اداکارہ کاجول نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ میں نہیں چاہتی کہ کوئی ’روڈلف‘ کی طرح میری سرخ ناک کو دیکھے۔ اس لئے اپنے چہروں پر مسکراہٹ سجائے رکھیں۔ کاجول نے نے اپنی پوسٹ پر اپنی صاحبزادی کی بھی تصویر شیئر کی جس میں وہ مسکرا رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے اپنی بیٹی نیسا دیوگن کی یاد ستا رہی ہے۔ خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کاجول اور اداکار اجے دیوگن کی شادی 24 فروری 1999ء کو ہوئی تھی۔ ان کے دو بچے نیسا دیوگن اور یوگ دیوگن ہیں۔ انہوں کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ کاجول نے اپنی فلم ’عشق‘ کے 24 سال مکمل ہونے پر جشن منایا تھا۔ اس فلم میں ان کے ہمراہ ان کے شوہر اجے دیوگن، اداکار عامر خان اور اداکارہ جوہی چاؤلہ بھی جلوہ گر ہوئی تھیں۔ کاجول نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ محبت، جنگ اور 90 کی دہائی کی فلموں میں سب جائز ہے۔ اداکارہ کاجول کی سب سے بڑی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ قرار دی جاتی ہے جس میں ان کے ساتھ شاہ رخ خان ہیرو تھے۔
مزیدخبریں