پاکستان کا مزید 5 اب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

10:34 AM, 31 Jan, 2022

Rana Shahzad

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے. چین سے 3 ارب ڈالر، روس اور قازقستان سے 2 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے 3 ارب ڈالر کا قرض زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کیلئے ملے گے جبکہ قازقستان اور روس سے ملنے والے 2 ارب ڈالر ایم ایل ون پر خرچ ہوں گے. ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزارت اقتصادی امور نے قرض لینے کیلئے پلان تیار کر لیا ہے، وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر 3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پائے گا.

ذرائع کے مطابق چین سے ملنے والے 3 ارب ڈالر کا ابتدائی معاہدہ ایک سال کیلئے کیا جائے گا، قازقستان اور روس سے 2 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی جلد کیے جانے کا امکان ہے.

مزیدخبریں