ڈاکٹر یاسمین راشد نے جنوبی پنجاب کی عوام کو خوشخبری سنادی

12:12 PM, 31 Jan, 2022

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے جنوبی پنجاب کی عوام کو نئے نشترانسٹی ٹیوٹ آف آفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز بنانے کی خوشخبری سنادی۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں امراض چشم کے مریضوں کیلئے علیحدہ اور خصوصی ادارہ بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ ملتان میں زیر جنوبی پنجاب میں نیا نشتر انسٹی ٹیوٹ آف آفتھلمولوجی اینڈالائیڈ ویژن سائنسز کے قیام کا بنیادی مقصدجنوبی پنجاب میں امراض چشم کے مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیرتعمیر ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان میں نشتر انسٹی ٹیوٹ آف آفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسزکے مریضوں کیلئے بسترمختص کئے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملتان ڈویژن کی عوام کیلئے نشتر انسٹی ٹیوٹ آف آفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز ایک تحفہ ہوگا۔ نشترانسٹی ٹیوٹ آف آفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میں امراض چشم کے مریضوں کو صحت کی ہر سہولت فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ نئے سرکاری ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ پنجاب کی تاریخ میں عوام کیلئے صحت کی اتنی زیادہ سہولیات کبھی فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کی عوام کیلئے نیاپاکستان قومی صحت کارڈ بہت بڑی سہولت ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب نادرچٹھہ، وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی،سپیشل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، وی سی نشتر، میڈیکل یونیورسٹی ملتان ودیگر افسران نے شرکت کی۔
مزیدخبریں