حکومت کا ریکسیو 1122 موٹربائیک منصوبے کو وسعت دینے کا فیصلہ

03:09 PM, 31 Jan, 2022

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب حکومت کا ریکسیو 1122 موٹربائیک منصوبے کو صوبے بھر میں وسعت دینے کا فیصلہ۔ ریسکیو 1122موٹر بائیک سروس منصوبے کی وسعت پر 98 کروڑ 29 لاکھ روپے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اٹک، بہاولنگر، بھکر، چکوال، چنیوٹ، گجرات، حافظ آباد، جھنگ، قصور، خانیوال، خوشاب، لیہ، لودھراں، منڈی بہائوالدین، میانوالی، راجنپور میں ریسکیو 1122 موٹر بائیک منصوبے کو وسعت دی جائے گی۔ پنجاب بھر میں ٹریفک کی صورتحال اور موٹربائیک کے بآسانی ریکسیو خدمات فراہم کرنے پر فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے ستائیس اضلاع کو فی کس پچاس موٹرسائیکلز فراہم کی جائیں گی۔ ریسکیو 1122 کی موٹرسائیکلزسنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے منسلک ہونگی، ٹریکنگ سسٹم بھی نصب کیے جائیں گے۔ رواں مالی سال میں 1350 موٹرسائیکلز خریدی جاچکی ہیں، بعدازاں بیس لاکھ روپے لاگت بڑھی۔
مزیدخبریں