کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ کم کر دی گئی

08:22 AM, 31 Jan, 2023

احمد علی
کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 10روپے 80 پیسے سستی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی ۔نیپرا کی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق نومبرکے ایف سی اے کی مد میں کمی10 روپے 80 پیسے فی یونٹ بنتی ہے ، اس سے قبل نومبرکا ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی سے چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 3 روپے 37 پیسے فی یونٹ صارفین سے مزید کم چارج کیا جائے گا۔ نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا ، لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نیپرا کا مزید کہنا ہے کہ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی ۔
مزیدخبریں