لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم قدرے سرد ہوگیا

09:01 AM, 31 Jan, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں  ہلکی بارش سے موسم قدرے سرد ہو گیا، دن کے وقت  درجہ حرارت تین ڈگری کم ہونے سے 17 ڈگری سینٹی پر آ گیا ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلاع میں  مطلع ابر آلود رہے گا ۔  مر ی، گلیات اور گردو نواح میں درمیانی سے تیز   بارش اور اس دوران   برفباری کا  امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  اٹک، راولپنڈی،  جہلم ،  چکوال، سرگودھا، میانوالی، گجرات ،  حافظ آباد ، لاہور میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال ، منڈی بہاؤالدین،  جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد،   ساہیوال اورقصور   میں بھی بارش متوقع ہے۔  بہا ولپور،  بہا ولنگر، اوکاڑہ ، ملتان ، خان پور،رحیم یار خان، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں  دھند  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ  کشمیر   اور     گلگت بلتستان  میں  مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ   بارش  اور برفباری کا امکان ہے،  چند مقامات پر   درمیانی سے تیز بارش / برفباری  بھی متو قع  ہے۔ 

اس حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ   گزشتہ تین گھنٹے میں 0.5انچ تک برف پڑچکی ہے ۔  اگلے تین سے پانچ گھنٹے تک شدید برف باری کے امکانات ہیں۔ 

ترجمان  کا کہنا ہے کہ   بارش اور برف باری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے ۔  سڑکوں پر انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکاﺅ کیا جارہا ہے ۔  ہیوی مشینری کے استعمال سے برف کو ساتھ ساتھ ہٹایا جارہا ہے ۔

مزیدخبریں