سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائے جانے پر امریکی ردعمل آگیا

09:22 AM, 31 Jan, 2024

notype

(ویب ڈیسک )سائفر  کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائے جانے پر امریکی درعمل  بھی سامنے آگیا ہے۔

اس حواے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ  وہ   بانی پی ٹی آئی اور  سابق وزیراعظم عمران خان  کے خلاف کیسز کو دیکھ رہے ہیں تاہم  عدالت کی سنائی گئی سزا پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کے خلاف مقدمہ چلنا ایک قانونی معاملہ ہے، قانونی معاملے پر پاکستانی عدالتوں سے رجوع کریں۔

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی ، بشرا بی بی کو  14،14 سال قید  کی سزا سنا دی گئی

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات، عہدے کے امیدواروں کے حوالے سے کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  آزاد منصفانہ اور کھلا جمہوری عمل دیکھنا چاہتے ہیں، ایسا جمہوری عمل چاہتے ہیں جس میں تمام فریقین کی وسیع پیمانے پر شرکت ہو، جمہوری اصولوں کا احترام ہو۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز   سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے  سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف   عمران خان اور  سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مزیدخبریں