پنجاب میں نمونیہ سے مزید13 بچے  انتقال  کر گئے

09:52 AM, 31 Jan, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران   نمونیہ سے مزید  13 بچے جان کی بازی ہا ر گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  24 گھنٹے کے دوران پنجاب سے 13 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں ۔ پنجاب میں جنوری کے دوران نمونیہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 288 ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ  انتقال کرنے والے 1 بچے کا تعلق لاہور سے ہے، فیصل آباد میں نمونیہ  کے شکار 5 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں ، گجرانوالہ سے 4، بہاولپورسے 1، راولپنڈی سے نمونیہ میں مبتلا 1 بچہ انتقال کرگیا۔

پنجاب سے 24 گھنٹوں کے دوران 1045 بچے نمونیہ میں مبتلا ہوئے، جنوری کے دوران پنجاب سے 17,248 کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور سے ایک روز کے دوران 248 بچے نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہوئے۔ جنوری کے دوران لاہور سے3151 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ  والدین اپنے بچوں کو سردی سے بچائیں، حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کروایا جائے۔

مزیدخبریں