ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

11:34 AM, 31 Jan, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں پٹرول 10 روپے ڈیزل 4 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری آج پیش کی جائے گی،  نگران وزیر اعظم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دیں گے۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 15 دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ  کیا گیا ہے، عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 6.79 ڈالر کا اضافہ ہوا، امریکی خام تیل 70.09 ڈالر سے بڑھ کر 76.88 ڈالر فی بیرل ہوگیا ۔

برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت میں 5.46 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، برطانوی برینٹ کی 76.60 ڈالر سے بڑھ کر 82.06 ڈالر پر ٹریڈ جاری ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی فی بیرل قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی 83 ڈالر سے بڑھ کر 89 ڈالر پر ٹریڈ جاری  ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں بھی فی بیرل 4 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔جس کے بعد   ڈیزل کی فی بیرل قیمت 93 ڈالر سے بڑھ کر 97 ڈالر ہوگئی۔

مزیدخبریں