بریکنگ نیوز!عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے کا حکم

01:21 PM, 31 Jan, 2024

ویب ڈیسک:لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے کا حکم دے دیا اور کہا پیمراعدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے کیخلاف درخواست کا فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس شمس محمود مرزانےبانی پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، جس میں بانی پی ٹی آئی کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے کا حکم دے دیا۔

  لاہورہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ پیمراعدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنائے ساتھ ہی پیمرا بانی پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کے امیدواروں کی میڈیاپر مکمل کوریج بھی یقینی بنائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آزاد اور شفاف الیکشن جمہوریت کے لیے لازم ہیں، ہر سیاسی جماعت کو آزادانہ الیکشن مہم چلانے کی مکمل آزادی ہے، سیاسی جماعتوں کواجتماع اور اپنا منشور عوام تک پہنچانےمیں مکمل آزادی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کاریمارکس دیئے کہ آزاد میڈیا بھی جمہوریت کیلئےاتنا ہی ضروری ہے ، آئین میں دی گئی آزادی اظہارسمیت دیگرحقوق کےبغیرالیکشن شفاف اور آزاد قرار نہیں دیے جاسکتے۔

مزیدخبریں