سندھ حکومت کا 5 فروری کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان

01:23 PM, 31 Jan, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) نگراں سندھ حکومت نے 5 فروری کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چیف سیکریٹری سندھ  کی جانب سے  نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ 5 فروری کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی ۔

سندھ بھر میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر  منایا جائے گا اور کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاجائےگا۔ یوم کشمیر کی صبح 10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں