ویب ڈسک (شکیل خان ) آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کر دی۔
نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے اسٹارکھلاڑی بابراعظم پانچ درجے بہتری کے بعد768 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر آگئے۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 864 پوائنٹس کےساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے،آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے اورنیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی چوتھی پوزیشن ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ باؤلرز میں رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔۔ ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں انڈیا کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے ۔
ساؤتھ افریقہ کے کگیسو ربادا دوسرے،آسٹریلیا کے پٹ کمنز کی تیسری پوزیشن ہے۔۔انڈیا کے جسپریت بمر اچوتھے اورآسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ٹیسٹ پلیئر ز کے آل راؤنڈرز میں انڈیا کے رویندرا جڈیجہ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔انڈیا کے ہی روی چندرن ایشون دوسرے،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرےاور انگلینڈ کے جوروٹ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز کےٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں.