آج عمران خان نے پورا سسٹم ایکسپوز کر دیا ہے،علیمہ خان

01:34 PM, 31 Jan, 2024

ویب ڈیسک: عمران خان کی بہن علیمہ خان  کا کہنا ہے کہ ہمارے جوڈیشل سسٹم نے آج اپنے آپ کو دفن کر دیا،آج عمران خان نے پورا سسٹم ایکسپوز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عمران خان نے پورا سسٹم ایکسپوز کر دیا ہے۔ ہمارے جوڈیشل سسٹم نے آج اپنے آپ کو دفن کر دیا،آپ موجود تھے جب ہم دڑبے میں بند تھے اور دیکھ رہے ہیں کہ سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ کیساتھ جج کیسا برتاؤ کر رہے تھے، اس پر کچھ کہنے کیلئے نہیں۔

  علیمہ خان  نے کہا کہ یہ کس قسم کے ججز آئے ہیں، بول کیوں نہیں رہا کوئی؟ کوئی لائرز ایسوسی ایشن کوئی بار کونسل!! ، اپنے الیکشن کمپئن کیلئے ماشااللہ اتنی محنت کر رہے ہیں،کاش جوڈیشل سسٹم کیلئے بھی اتنی محنت کر لیتے۔

مزیدخبریں