سکولوں کے اوقات ایک مرتبہ پھر تبدیل

05:15 PM, 31 Jan, 2024

 ویب ڈسک: پنجاب بھر کے سکولز کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کل یکم فروری سے پرائیوٹ و سرکاری سکولز ساڑھے 8بجے کھل جائیں گے۔ لڑکوں کے سنگل شفٹ کے سکولز صبح ساڑھے 8 سے اڑھائی بجے تک رہیں گے۔ 12.45 سے 1.20 تک وقفہ رہے گا۔ 

جمعہ کے روز ساڑھے 8 بجے سے سوا بارہ بجے تک فعال رہیں گے ،لڑکیوں کے سنگل شفٹ سکولز سوا آٹھ سے سوا دو بجے تک کھلیں رہیں گے۔

ڈبل شفٹ کے سکولز سات بجکر 45 منٹ سے سوا بارہ بجے تک کام کریں گے اور ڈبل شفٹ میں شام کی شفٹ ساڑھے بارہ سے شام پانچ بجے تک کھلیں رہیں گے۔ 

یاد رہے کہ حکومت نے سردیوں کی وجہ سے سکولز کی ٹایمنگ ساڑھے نو بجے تک بڑھائی تھیں۔

مزیدخبریں