امن وامان،الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع

06:06 PM, 31 Jan, 2024

ویب ڈیسک:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے بعد امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس کا اجلاس کل بروز جمعرات بوقت 3بجے سہ پہر طلب کر لیا ہے ۔
اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ ‘ چیف سیکرٹریز ‘ آئی جی پیز اور انٹیلی جنس اداروں کے حکام کو طلب کرلیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔

مزیدخبریں